بھارتی اداکارہ خوفناک کار حادثے میں ہلاک، اہل خانہ شدید زخمی

بھارت میں تیلگو اور کناڈا فلم انڈسٹری کی اداکارہ پاویتھرا جےرام خوفناک کار حادثے میں زندگی کی جنگ ہار گئیں جبکہ اہل خانہ بھی شدید زخمی ہوگئے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق  شہر حیدرآباد دکن کے محبوب نگر کے قریب کار حادثے کا المناک واقعہ پیش آیا جسکے نتیجے میں اداکارہ  زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گئیں جبکہ انکےشوہر ، بھانجی اور ڈرائیور شدید زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق  12 مئی اتوار کے روز اداکارہ پاویتھرا جےرام اپنی بہن اور شوہر کے ہمراہ کرناٹک کے منڈیا ضلع کے ہاناکیرے سے واپسی کا سفر کررہی تھیں کہ اچانک اُن کے ڈرائیور نے گاڑی کا کنٹرول کھو دیا

بھارتی میڈیا کے مطابق خوفناک حادثے میں اداکارہ موقع پر ہی دم توڑ گئیں تاہم پاویتھرا کی بہن اپیکشا، شوہر چندرکانت اور ڈرائیور سری کانت حادثے میں شدید زخمی ہوئے۔

 اداکارہ کی ہلاکت کی تصدیق ان کے اہل خانہ کی جانب سے بھی کردی گئی ہے جب کہ ہلاکت پر ان کے مداحوں اور ساتھی اداکاروں کی جانب سے گہرے صدمے اور دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اس افسوسناک خبر کے بعد بھارتی شوبز انڈسٹری میں گم کی لہر دوڑ گئی جبکہ کئی فنکاروں کی جانب سے اداکارہ کی اچانک موت پر گہرے رنج اور دکھ کا بھی اظہار کیا جارہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *