مانسہرہ پولیس کی کامیاب کاروائی
مانسہرہ پولیس کی کامیاب کاروائ ، بیدڑہ انٹرچینج پر پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کرنے والے دونوں قاتلوں اور انکے ایک سہولت کار کو چند گھنٹوں کے اندر گرفتار کرلیا گیا، اسلحہ اور واقوعہ میں استعمال کی گئ گاڑی بھی پولیس نے قبضہ میں کرلی۔
واقع میں قاتلان کی پولیس پر فائرنگ سے عامر ٹی او شہید جبکہ کانسٹیبل نوید ذخمی ہوا تھا۔
گرفتارملزمان میں خالد اور نوید پسران اسلام الدین ساکنان پشاور حال مانسہرہ اور سہولت کار قیصر خورشید ولد خورشید سکنہ بیدڑہ شامل۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 03.05.2024 کو ملزمان خالد اور نوید نے بیڈرہ انٹرچینج پر ہاۓ وے پولیس اہلکاران کے ساتھ ہاتھا پائ کی اور فائرنگ کرکے عامر ٹی او کو شہید جبکہ کانسٹیبل نوید کو زخمی کرکےموقع سے فرار ہوگئے تھے۔جس پر انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ اختر حیات خان گنڈا پور نے فوری نوٹس لیتے ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کو ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کی۔
ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور نے ملزمان کی گرفتاری کے لئیے ضلع بھر میں ناکہ بندیاں کروانے کے ساتھ ساتھ دیگر ملحقہ ضلعوں کے افسران کے ساتھ رابطہ کرکےجگہ جگہ پولیس سے ناکہ بندیاں کروائ اور پولیس افسران کی ٹیمیں تشکیل دی اور انھیں ہدایت کی کہ ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے گرفتار کیا جاۓ۔جس پر پولیس نے صرف چند ہی گھنٹوں میں نہ صرف دونوں ملزمان اور سہولت کار کو ٹریس کرکے گرفتار کیا بلکہ ملزمان سے اسلحہ اور واقوعہ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی ریکور کرلی ، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
ملزمان کو چند ہی گھنٹوں کے اندر گرفتار کرنے پر آر پی او ہزارہ طاہر ایوب خان نے پولیس کو شاباش دی جبکہ انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخواہ اختر حیات خان گنڈا پور نے پولیس کے افسران و جوانوں کے لئیے تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔