وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 270 روپے کی کمی آ گئی
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 270 روپے کی کمی آ گئی
مارکیٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں 10 کلو آٹے کا تھیلا 270 روپے سستا ہو نے کے بعد 1470 سے کم ہو کر 1200 کا ہو گیا۔جبکہ 15 کلو آٹا کا تھیلا 650 روپے کی کمی سے 2250 سے کم ہو کر 1650 روپے پر آگیا ہے۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت لاہور میں 20 کلو آٹےکی قیمت میں مزید 200 روپے کی کمی کر دی گئی ۔ چیئرمین فلور ملزایسوسی کا کہنا تھا کہ 20 کلو آٹے کے تھیلےکی نئی قیمت کمی کے بعد 2 ہزارروپے پر آگئی ہے اس سے قبل حکومت پنجاب کے احکامات پر آٹے کا تھیلا 600 روپے سستا ہو کر 2 ہزار 2سو روپے پر آگیا تھا۔ تاہم حالیہ 2سو روپے کی کمی کے بعد اب 20 کلو آٹے کے تھیلے کی نئی قیمت 2 ہزار روپے ہو گئی ہے
چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن نے بتایا ہے کہ گندم کے سستا ہونے کی وجہ سے آٹا مزید سستا ہوا ہے۔ جبکہ فلور ملز مالکان نےبھی کسانوں سے گندم کی خریداری شروع کر دی ہے۔ عاصم رضا کے مطابق ہماری ہمدردیاں کسانوں کیساتھ ہیں، انہوں نے اپیل کی ہے کہ حکومت بین الصوبائی پابندی ختم کر کے دوسرے صوبوں سے گندم خرید کر پنجاب کے کسانوں کو بڑے نقصان سے بچائے.