بھارت میں گھر میں چوری کی واردات کے لیے داخل ہونے والا چور سو گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست تلنگانہ کے ضلع رنگا ریڈی میں چور گھر میں نقدی اور زیورات چرانے کے لیے داخل ہوا اور نشے میں دھت ہونے کی وجہ سے گھر کے اندر ہی سو گیا۔

گھر والے چور کی موجودگی سے لاعلم تھے اور اس وقت سو رہے تھے صبح جب وہ اٹھے تو اسے دیکھ کر حیران رہ گئے۔

اہلخانہ نے فوراً پڑوسیوں کو آگاہ کیا جنہوں نے اس شخص کو گھیر لیا اور اس سے پوچھ گچھ کی۔ اس دوران ملزم نے اعتراف کیا کہ وہ چوری کے ارادے سے گھر میں داخل ہوا تھا لیکن نشہ کی وجہ سے سو گیا تھا۔

بعدازاں مقامی لوگوں کی جانب سے واقعے کی اطلاع پولیس کو دی گئی۔ پولیس نے پہنچ کر ملزم کو گرفتار کرلیا اور اس سے تفتیش شروع کردی ہے۔

Thief enters house to steal, falls asleep while owners are Inside

پولیس حکام نے رہائشیوں پر بھی زور دیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور اپنے گھروں اور سامان کی حفاظت کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Source: ARY News Syndicated Desk. Live breaking coverage updated continuously on Abaseen News Network.

Original Reference: https://urdu.arynews.tv/thief-enters-house-to-steal-falls-asleep-while-owners-are-inside/