حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں اضافہ اور ڈیزل کی قیمت میں کمی کردی ہے۔

پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول 77 پیسے مہنگا کیا گیا ہے جس کے بعد نئی قیمت 342 روپے 79 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی ہے۔

ڈیزل کے نرخ میں 1 روپے 3 پیسے کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت 370 روپے 41 پیسے فی لیٹر ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل ایک روز کے لیے کیا گیا ہے۔

Source: ARY News Syndicated Desk. Live breaking coverage updated continuously on Abaseen News Network.

Original Reference: https://urdu.arynews.tv/petrol-price-for-1st-september-2026/