سابق چیئرمین پی سی بی اور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے ایک بار پھر قومی ٹیم پر کڑی تنقید کردی ہے۔
انگلینڈ میں موجود کمنٹیٹر رمیز راجہ اپنے بورڈ میں اپنے دور کی کارکردگی کی تعریفوں کے گن گاتے رہے اور کھلاڑیوں کو خوب برا بھلا کہتے رہے۔
رمیز راجہ نے پردیس میں لیجنڈ کھلاڑیوں کے درمیان بیٹھ کر اپنے ہی کرکٹرز میں برائیاں نکالیں۔
انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی کا رویہ ٹھیک نہیں ہے اور ٹیم سلیکشن پر بھی سوالات اٹھائے ساتھ ہی اپنی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میں تو چیزیں ٹھیک کرنے کے لیے چیئرمین بنا تھا۔
ہمارے تھریڈ اکاؤنٹ کو فالو کریں: ARY News (@arynewstv) • Threads
رمیز راجہ کے دور میں فلیٹ پچز بنائی گئیں، قومی ٹیم آسٹریلای سے گھر میں ٹیسٹ سیریز ہاری تھی۔
انگلینڈ نے بھی پہلی بار پاکستان کو گھر میں وائٹ واش کیا، انہوں نے جونیئر لیگ کروائی لیکن کروڑوں روپے برباد کیے لیگ آگے نہ چل سکی۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے مابین لارڈز کے تاریخی میدان پر دوسرا ٹیسٹ کھیلا جارہا ہے جہاں قومی ٹیم کی کارکردگی میزبان ٹیم سے بہتر ہے۔
Source: ARY News Syndicated Desk. Live breaking coverage updated continuously on Abaseen News Network.
Original Reference: https://urdu.arynews.tv/ramiz-raja-criticze-pakitan-cricket-players/