پشاور (29 ستمبر 2026): وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے نئی ہائبرڈ بسوں، پنک بس سروس اور چمکنی ڈپو کی سولرائزیشن و مال آف حیات آباد ڈپو کا افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ میں نے صوبے کی خواتین کیلیے پنک بسوں کا وعدہ کیا تھا جو آج سڑکوں پر موجود ہیں، ان میں سفر کرنے والی خواتین کیلیے کرایہ 25 فیصد کم ہوگا، خواتین ڈرائیورز دوسروں کیلیے رول ماڈل ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا کہ جو لوگ خیبر پختونخوا کے عوام کو دہشتگرد کہتے ہیں وہ آج دیکھیں کہ ہم خواتین کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتے ہیں، یہ پختون معاشرہ ہے جہاں خواتین اور بزرگوں کا احترام، بچوں پر شفقت اور حب الوطنی ہمارے خون میں ہے، یہاں کوئی گھروں اور خواتین کی حرمت پامال کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتا۔

4 اکتوبر لانگ مارچ کا اعلان

تقریب سے خطاب میں سہیل آفریدی نے اعلان کیا کہ ہم پیچھے ہٹنے والے نہیں ہیں 4 اکتوبر کو ہر صورت اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔

وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ ملک 99 ہزار ارب کا مقروض ہے، جو عوامی منڈیٹ سے آتے ہیں وہ ہمیشہ عوام کی خدمت کرتے ہیں، عوامی مینڈیٹ والے اپنے لیے جہاز اور پرپل انٹریرر والی گاڑیاں نہیں خریدتے، 3 دن کی کانفرنس کیلیے قوم کے 6 ارب روپے خرچ کر رہے ہیں۔

Source: ARY News Syndicated Desk. Live breaking coverage updated continuously on Abaseen News Network.

Original Reference: https://urdu.arynews.tv/pink-bus-service-kp-29-9-2026/